چوک یادگار پشاور،ہنڈی کے کاروبارکا بڑا مرکز
پشاور...ڈائریکٹرایف آئی اے خیبرپختونخوازون نے انکشاف کیا ہے کہ چوک یادگار پشاور کی کرنسی مارکیٹ دنیا بھر کو غیر قانونی رقم کی ترسیل کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ’گرے لسٹ‘ میں ڈالا ہے جسے گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ایف آئی اے نے ملک بھر میں کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس کی ابتداءپشاور کے چوک یاد گار سے کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی رقم کی ترسیل کیلئے چوک یادگار پشاور کی کرنسی مارکیٹ استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف لسٹ سے نکالنے کے لیے ایف آئی اے نے کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ایف آئی اے نے پشاور میں بڑی کارروائی کی۔ ہنڈی کا کارروبار کرنے والوں سے 2 کروڑ 68 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی۔چھاپوں کا سلسلہ صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں ڈالا ہوا ہے۔ ہنڈی حوالہ پیرل بینکنگ سسٹم ہے جو غیرقانونی ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کاروبار ہمارے باپ دادا سے چلتا آرہا ہے لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔