Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائل نیوی اور پاک بحریہ کی مشترکہ مشقیں

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل نیوی کے تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے جہاز نے پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحری جہازوں کے ساتھ رائل نیوی اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ ان مشقوں کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں حربی مہارتوں اور جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشترکہ مشقیں میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور بحری مہارتوں میں اضافے کا باعث ہوں گی۔
 
 

شیئر: