Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹریٹ کرائم: کراچی میں 8 ماہ کے دوران 42 ہزار وارداتیں

کراچی:  رواں سال اب تک شہر میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف 8 ماہ کے دوران (جنوری تا اگست) 42 ہزار وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے اس دوران 22 ہزار 611 موبائل فون اور 18 ہزار 819 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی جا چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چوری اور ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت تیزی کے ساتھ کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے لیے کراچی کا ضلع شرقی سب سے آسان شکار بنا ہوا ہے جہاں صرف 8 ماہ کے دوران 11 ہزار 639 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوئیں۔ ضلع میں 7 ہزار 214 موبائل فونز اور 4 ہزار 636 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔
اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے لحاظ سے ضلع وسطی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمز کی 10 ہزار 85 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ضلع میں 5 ہزار 160 موبائل فونز اور 4 ہزار 681 موٹر سائیکلیں چھینی گئی یا چوری ہوئیں۔
ضلع شرقی اور وسطی کے بعد ضلع کورنگی اسٹریٹ کرمنلز کے لیے فیورٹ ہے جہاں 8 ماہ کے دوران 6 ہزار 193 وارداتیں رونما ہوئیں اور اس دوران 3 ہزار 157 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 2 ہزار 686 موٹر سائیکلیں بھی چھینی یا چوری کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -راولپنڈی اسلام آبادمیں پیٹرول کی قلت کا خدشہ

شیئر: