محایل میں خطرناک ترین غیر ملکی گرفتار
محایل ،عسیر.... یہاں اسپیشل فورس نے غیر قانونی طور پر مقیم منشیات کا دھندہ کرنے والے انتہائی خطرناک تارک وطن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے زبردست مزاحمت کی۔ وہ محایل کے شمالی پہاڑ الحماطہ پر شراب اور نشہ آور اشیاءکا دھندہ کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے شراب اور نشہ آور اشیاءبرآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔