Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت کی سزا 5برس قید، 5لاکھ ریال جرمانہ

طائف ....انسداد رشوت قانون میں 7نئے زمرے شامل کردیئے گئے۔ ترمیم کے بموجب پیشہ ورانہ اداروں ، نجی اداروں، کمپنیوں ، کوآپریٹو سوسائٹیوں اور نجی انجمنوں نیز بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کے اہلکاروں پر بھی انسداد رشوت قانون نافذ ہوگا۔ ”وعدے“ اور ”عطیہ“ کو بھی رشوت قرار دیدیا گیا۔ اسکی سزا 5برس قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ انسداد رشوت قانون کے تحت جو شخص بھی رشوت کے لین دین کی رپورٹ کریگا اسے کم از کم 5ہزار اور زیادہ سے زیادہ ضبط شدہ دولت کا 50فیصد تک بطور انعام دیا جائیگا۔
 
 

شیئر: