Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے سرفراز میرا مداح تھا اب میں اس کا فین ہوں، معین خان

 
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ پہلے سرفراز احمد میرا مداح تھا اور اب میں اس کا فین ہوں۔ سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک قیادت کی ذمہ داری سونپ دی جائے۔ انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گا۔معین خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ ٹیم ایشیا کپ جیتے اور سرفراز احمد فائنل میں اچھی اننگزکھیلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے میں اچھا کھیل رہی ہے اور اس ٹورنامنٹ میں اس کی کارکردگی بہتر ہوگی ۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کا نائب کپتان کسی نوجوان کھلاڑی کوبنایا جائے تاکہ اس کے اور سرفراز احمدکے درمیان اچھی ہم آہنگی پیدا ہو سکے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: