Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیمز کی تعمیر میں اوورسیز کردار ادا کریں،میاں اویس انجم

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
ملک و قوم کی ترقی اور پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے متحد ہوکر جدو جہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یواے ای کے بانی رہنما میاں اویس انجم نے پاکستان سے دبئی پہنچنے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا۔میاں اویس انجم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز میں پانی کا مسئلہ بڑا اہم ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تارکین وطن اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ڈیمز فنڈز میں رقوم دینے کے حوالے سے سرفہرست ہوگی۔اویس انجم نے صوبے پنجاب کے نئے گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
 

شیئر: