Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت کوئی نئی گاڑی نہیں خریدے گی

کراچی ..سندھ حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے 49ارب روپے کم ملے ہیں۔ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طورر 24ارب کی کٹوتی کی گئی۔مرادعلی شاہ نے بتایا کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ۔ رواں سال ایمبولینس اور پولیس موبائل کے سوا کوئی نئی گاڑی نہیں خریدیں گے۔ایک سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بلٹ پروف گاڑیوں کے خریدار اتنی آسانی سے نہیں ملتے۔ اگر کوئی خریدار ہو تو اپنی 2 آرمرڈ گاڑیاں بیچنا چا ہتاہوں۔وزیراعلیٰ نے افغان اور دیگر مہاجرین کو شہریت دینے کی مخالف کی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ گورنرسندھ ا پنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں گے تو بہتر ہوگا۔

شیئر: