Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:مستی میں ڈانس کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اوریا میں گاڑی کا دروازہ کھول کر مستی کے عالم میں ناچنے والے پولیس اہلکاروں کا وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ایس پی نے وڈیو کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔دراصل ایک پولیس ڈرائیور نے بہن کے یہاں بیٹے کی ولادت ہونے کی خوشی میں ساتھی پولیس اہلکاروں کوپارٹی دی تھی جس کے بعد یہ لوگ ڈانس کررہے تھے۔پولیس افسران نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مکمل رپورٹ آنے پر ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ یوپی پولیس اہلکاروں کے ڈانس کا یہ پہلا وڈیو نہیں، اس سے قبل بھی متعدد وڈیو وائرل ہوچکے ہیں جو یو ٹیوب پر موجود ہیں جنہیں لاکھوںافراد دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -پائلٹ نے کیسےبچائی370مسافروں کی جان؟

شیئر: