مسروقہ موبائل فروخت کرنیوالے پکڑے گئے
جدہ .... جدہ پولیس نے مسروقہ موبائل کے سودے کرنے والے دکاندار وں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ جامعہ محلے میں کئی دکانوں پر مسروقہ موبائل کے سودے ہورہے تھے۔ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ المدینہ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک گروہ 2حصوں میں منقسم ہے۔ اس کا ایک حصہ موبائل چوری کی وارداتیں کررہا تھا جبکہ گروہ کا دوسرا حصہ مسروقہ موبائل فروخت کرنے پر مامور تھا۔ 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ باقی 22کی نشاندہی کر لی گئی۔ ان سب کی گرفتاری اور گروہ کے ممکنہ دیگر افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ایک وارداتی کا تعلق افریقہ سے ہے۔ کارروائی غیر ملکی کارکن کی رپورٹ پر کی گئی۔