جدہ میں غیر قانونی ڈینٹل کلینک!
جدہ...جدہ پولیس نے شہر کے جنوب مشرقی مکہ روڈ کلو 14پر بغیر اجازت نامے کے ڈینٹل کلینک چلانےوالے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ 5غیر ملکی ڈینٹل کلینک چلا رہے تھے۔ یہ سب کے سب جعلی ڈاکٹر تھے۔ ان میں ایک خاتون بھی تھیں۔ ان میں سے کسی کے پاس بھی ڈگری نہیں تھی۔ کسی بھی ادارے سے ڈینٹل کلینک کھولنے کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردے گی۔