سعودی پرچم بردار 13ممالک کے دورے پر
القصیم۔۔۔۔سعودی سیاح محمد راضی العنزی نے موٹر سائیکل پر 13ممالک کا سفر شروع کردیا۔ وہ مملکت کے 88ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی پرچم لیکر 13ممالک جائیگا۔ مملکت کے قیام کی 88ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے ترکی، بلغاریہ، یونان، البانیہ، مقدونیہ، بوسنیا، کروشیا، ہنگری، آسٹریا، جرمنی،ہالینڈ، بیلجیئم اور فرانس کا سفرکریگا۔اس کا مقصد مذکورہ ممالک میں سعودی عرب کے یوم وطنی کا تعارف اوران ممالک کی ثقافت کا تعارف حاصل کرنا ہے۔