Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی 10 پن بولنگ ٹیم سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بالز چھن گئیں

 
اسلام آباد: پاکستان 10 پن بولنگ ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب صورتحال سے دوچار ہونا پڑا جب ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اہلکاروں نے ان سے بالز چھین لیں، جس کے باعث صرف 4 کھلاڑی بینکاک روانہ ہوسکے جبکہ 4 کی فلائٹ مِس ہوگئی۔ پاکستان ٹین پن بولنگ ٹیم ورلڈ ٹوور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے بینکاک جارہی تھی جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے ورلڈ ٹوو ربولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنی تھی۔پاکستان ٹین پن بولنگ ٹیم کے کھلاڑی اعجاز الرحمان کے مطابق ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے ان سے بالز چھین لیں اور کہا کہ انہیں کارگو کے ذریعے بھیجا جائے۔اعجاز الرحمان کے مطابق یہ مخصوص بال ہر کھلاڑی کے پاس ہوتی ہےں، جس سے وہ پریکٹس کرتا ہے۔ ہم نے اس کے لئے این او سی بھی لے رکھا تھا لیکن اے ایس ایف اہلکاروں نے اسے تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ آپ یہ بالز طیارے کے کیبن میںساتھ نہیں لے جاسکتے ۔اعجاز الرحمان نے بتایا کہ باقی چار کھلاڑی اگلی ممکنہ فلائٹ پر بینکاک جانے کی کوشش کریں گے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز "واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: