Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹسال ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

 
  اسلام آباد: ایشین فٹسال چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔پاکستان فٹسال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں مردوں کی قومی فٹسال چیمپیئن شپ ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔ اکتوبر میں ساوتھ ایشین فٹسال چیمپیئن شپ نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم شرکت کرے گی، خواتین کی قومی فٹسال چیمپیئن شپ نومبر میں لاڑکانہ منعقد ہوگی۔پاکستان فٹسال فیڈریشن نے اس کے علاوہ جشن آزادی، یوم دفاع، پاکستان ڈے کے موقع پر نمائشی میچز منعقد کروانے کی تمام متعلقہ صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے، اجلاس میں تمام ممبران نے قومی ٹیم کو اسلام آباد میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹسال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

شیئر: