Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بدھائی ہو“کا ”بدھیاں تینو“جاری

 بالی وڈ کی آنے والی فلم”بدھائی ہو“کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔فلم بدھائی ہو کا اس سے قبل ٹریلر جاری کیا گیا جس نے چند دنوں میں انتہائی مقبولیت حاصل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فلم کا پہلا گانا”بدھیاں تینو“جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار ایوشمان کھرانہ نظر آرہے ہیں۔گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ اس کو برجیش شندیال،رومی اور جارڈن نے مل کرگایا ہے۔فلم کی ہیروئن سانیا ملہوترا ہیں جو اس سے قبل فلم دنگل میں کام کر چکی ہیں۔فلم 19اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: