Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل ویلی کے چڑیا گھر میں شادی کی تقریب، ریچھ کی شرکت

ایپل ویلی ، مینیسوٹا .... مقامی چڑیا گھر میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک ریچھ بھی” مدعو“ نظرآیا اور اس نے خود کو ایسا ظاہر کیا کہ جیسے دولہا یا دلہن سے اسکے قریبی تعلقات ہوں چنانچہ اسی خیال سے اس نے جوڑے کے ساتھ جاکر تصویریں بھی اتروائیں۔ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ تقریب میں شامل افراد کا کہناتھا کہ نوبیاہتا جوڑا خود ہی روسی نسل کے اس ریچھ کو اپنے ساتھ شادی کے اسٹیج پر لے گیا تھا۔ دولہا خود بھی یہ چاہتاتھا کہ اس کی شادی کی تصاویر مضحکہ خیز نظر آئیں اس لئے وہ ریچھ سے غیر معمولی قربت اور انسیت کا مظاہرہ کررہا تھا مگر جو تصاویر جاری ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ ریچھ کو یہ جوڑا پسند نہیں آیا۔ اس کی آنکھوں سے ناپسندیدگی کے آثار صاف دکھائی دے رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ جوڑا بے جوڑ قسم کا ہو اور یہی غم ریچھ کو پریشان کرتا نظر آرہا تھا۔ موقع پر موجود افراد بھی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سب سے زیادہ ناپسندیدگی کا اظہار ریچھ نے اس وقت کیا جب دولہا اور دلہن مصافحہ کرنے کے بعد ایک دوسرے سے بغلگیر ہورہے تھے۔
 
 
 

شیئر: