Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ہیڈ کوارٹر کی کراچی منتقلی سمیت بڑے فیصلے

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق حکومت خزانہ خالی کرکے چلی گئی جس کے نتیجے میں ملک کو روزانہ 6 ارب کا سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے کو 38 ارب روپے کا خسارے کے علاوہ قومی ادارے پر 25 ارب روپے کا قرضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھرا کرنے کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔افرادی قوت کی کمی سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محکمے میں 23 ہزار افراد کی ضرورت ہے تاہم فوری طور پر 10 ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری وزیرا عظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ریلوے ملازمین کا ایک گریڈ بھی بڑھانے کی درخواست کی ہے۔پریس کانفرنس شیخ رشید نے کہا کہ 3 نئی ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں، پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے لاہور فیصل آباد کے درمیان نان اسٹاپ چلے گی۔دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلائی جائے گی جو لاڑکانہ ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16 اکبوترسے پنوں عاقل ،گھوٹکی اورصادق آباد چلے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ  ملتان ، سکھر ، کراچی ، راولپنڈی ، لاہور کے ریزرویشن کے اوقات رات12 بجے تک ہوں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کردیے جائیں گے ۔

شیئر: