Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیم کی مایوس کارکردگی طوفان کا پیش خیمہ!

کراچی:ایشیا کپ میں ہند سے دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ شکست پر سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام ہو گئی ہے، یہ مایوس کارکردگی ؟ سابق فاسٹ بولرسکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کی ایسی کارکردگی کہیں کپتان سرفراز احمد کیخلاف بغاوت تو نہیں، یہ کسی طوفان کا پیش خیمہ لگ رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں کسی قسم کی کوئی محنت نہیں کی اور اکثر کھلاڑی ہتھیار ڈالے میچ ختم ہونے کے انتظار میں نظر آئے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ ٹیم فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو کیا وہ بھی ایسا ہی بے مقصد ہوگا ۔ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم چھوٹی ٹیموں کے خلاف تو اچھا کھیلتی ہے لیکن جب کوئی بڑی ٹیم سامنے آجاتی ہے تو کھلاڑی دباوکا شکار ہوجاتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 300رنز والی وکٹ پر 237 رنز بنائیں تو کیسے جیتیں گے؟ اقبال قاسم نے مزید کہا کہ محمد عامر کارکردگی نہیں دکھارہے اور اب ٹیم میں جنید خان کی جگہ بنتی ہے جبکہ محمد حفیظ کو بھی شامل کیا جانا چاہئے تھا۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنی چاہئے تھی۔ ایک ماہر نے سابق کرکٹرز سے سوال کیا کہ جب ایشیا کپ میں ہمارا معیار ایسا ہے تو ہم ورلڈکپ میں کیا کریں گے کیونکہ ٹیم کی تیاری کا اندازہ تو ہو گیا ہے۔ چھوٹے اسکور کا دفاع کرنے کیلئے لائن و لینتھ کے ساتھ بو لنگ اور اچھی فیلڈنگ ضروری ہوتی ہے جبکہ ہم اس میں ناکام نظر آئے۔  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں فرق سمجھ آگیا تو کارکردگی بہتر ہوجائے گی کیونکہ کئی بیٹسمین ون ڈے میچ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: