ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان فیورٹ ہے
ہندکی ٹیم گرمی کی وجہ سے صرف 45منٹ پریکٹس کر سکی ، وہ انگلینڈ کے ٹھنڈے موسم میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد دبئی کی گرمی سے گھبراہٹ میں نظر آتی ہے، تجزیہ
صلاح الدین حیدر۔ کراچی
پاکستان کے سابق تین بہترین کھلاڑی شعیب اختر، عاقب جاوید اور سکندر بخت کے خیال میں پاکستان کے دُبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں جیتنے کے مواقع ہند سے زیادہ ہےں اور اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان جس نے پچھلے سال چیمپیئن ٹرافی جیتی ، یہ ٹورنامنٹ بھی ان شاءاللہ ضرور جیتے گی۔ دبئی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ، ان تینوںکھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہند کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے ۔ اس کی کئی وجوہ ہیں، پہلے تو ہند 12سال بعد دبئی میں کھیل رہا ہے اور 3 مہینے انگلینڈ میں گزارنے کے بعد جہاں وہ بری طرح شکست سے دوچار ہوا،اس کا مورال پاکستان سے کہیں کم ہوگا۔ سکندر بخت نے بے تکلف اپنے تجزئےے میں کہا کہ میں خود پریکٹس دیکھنے اسٹیڈیم گیا تھا،ہندکی ٹیم گرمی کی وجہ سے صرف 45منٹ پریکٹس کر سکی اور واپس ہوٹل چلی گئی۔ ظاہر ہے کہ وہ انگلینڈ کے ٹھنڈے موسم میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد دبئی کی گرمی سے گھبراہٹ میں نظر آتی ہے۔عاقب جاوید کے مقابلے جو جارحانہ کھیل عمران کے زمانے میں دیکھا گیا تھا اور وسیم اکرم تک جاری رہا۔ درمیانی عرصے میں غائب ہوگیا۔ پاکستان دفاعی کھیل کھیل کے جیت کی بجائے ہارتی چلی گئی۔ خوشی کی بات ےہ ہے کہ اب پاکستان ٹیم میںوہ جارحانہ رویہ دوبارہ واپس آگیا ہے۔ فخر زمان جس طرح بیٹنگ کرتے ہیں، پھر محمد عامر ، حسن علی، جنید خان، سب کے سب جارحانہ کھیل میں یقین رکھتے ہیں، پھرہمارے پاس شنواری جیسے وکٹ لینے والے بولر ہندکے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ سکند ر نے بتایا کہ کپتان سرفراز پریکٹس کے دوران بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے رہے تھے، اس لئے کہ پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین سوائے فرخ زمان کے ، دوسرے کھلاڑی ابھی تک اعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔سرفراز بیٹسمین کو ٹیکنیکی طریقے سے کھیلنے کی طرف مائل کررہے تھے، ظاہر ہے کہ پاکستان کی بہت اچھی تیاری ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ ہانگ کانگ سے کل اتوار16ستمبر کو ہوگا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کو بھرپور طور پر اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔رن ریٹ اچھا کرنے کے لئے اچھا موقع ہے، ویسے بھی پاکستان کو کسی بھی میچ کو آسان نہیں لینا چاہیے ۔ 6کی 6ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، اس لئے پاکستان کو پوری توجہ اور اعتماد کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ وائس کپتان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، شعیب اختر اور عاقب جاوید نے ایک آواز سے کہا کہ سرفراز بہت جارحانہ کپتان ہیں، انہوںنے چیمپیئن ٹرافی جیتی، اور اب بھی بہت پر اعتماد نظر آرہے ہیں وائس کپتان کی اتنی ضرورت تو نہیں پھر کوچ اور منیجر کو بیچ میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ شعیب ملک نائب کپتان بن سکتے ہیں اور اچھے آل راﺅنڈر بھی ہیں، اعتماد سے بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں لیکن سرفراز کو اعتما د میں لینا ضروری ہے سکندر نے کہا کہ پاکستان اور ہندکی ٹیموں کے درمیان ماحول خوشگوار ہے، کل بھی میں نے شعیب ملک کو دھونی سے ہاتھ ملاتے اور مسکراتے ہوئے باتیں کرتے دیکھا ےہ اچھی بات ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کی سب سے فیورٹ ٹیم ہے۔ لیکن اس کے لئے ہمت ، بے خوفی اور عزم کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں