Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرزکی ناکامیوں کا سبب جلد باز ی ہے،کوچ عاقب جاوید

 
دبئی:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہو نے والی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹسمین جلد بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں، کراچی کنگز کے خلاف6رنز فی اوور پر میچ تھا مگر سمجھداری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ اس صورتحال کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ جیتے ہوئے میچوں میں شکست ہوگئی۔عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کی مسلسل شکست پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ جیتنے کےلئے کامن سینس بہت ضروری ہے، وکٹ پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گراونڈ کے باہر چاہے جو بھی پلان بنے اصل امتحان گراونڈ کے اندر میچ کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا ہوتا ہے۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ کراچی کنگزکے خلاف میچ نہایت آسان بن گیا تھا لیکن بیٹسمینوں نے وہ شا ٹس منتخب کیے جن کی ضرورت نہیں تھی۔ اچھے آغاز کے باوجود میچ ہارنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو بنیادی باتیں بتانے کی ضرورت نہیں پڑنی چا ہئے، جب ایک اوور میں 6 رنز کا اوسط ہو تو خطرات مول نہیں لئے جاتے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم میں گروپ بندی جیسا بھی کوئی مسئلہ نہیں بحیثیت ،کوچ کھلاڑیوں کو مکمل آزادی دیتا ہوں، بس ان سے یہی کہتا ہوں کہ میدان کھلا ہے، جائیں اور اپنے دماغ اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز دیکھے جائیں تو ٹیم یہ تمام میچز جیت سکتی تھی، مداحوں کو بھی ٹیم کے ہارنے کا نہیں بلکہ اس طرح ہارنے کا افسوس ہے۔

شیئر: