Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحرمین ٹرین سے 3 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں

جدہ ... الحرمین ایکسپریس ٹرین کی بدولت3ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ ابتدائی اندازے سے پتہ چلا ہے کہ 35ٹرینوں کیلئے مختلف حوالوں سے 3ہزار سے زیادہ انجینیئر اور منتظم درکار ہونگے۔ سعودی ریلوے ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سرب) کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الصقیر نے مکہ اخبار کو بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی سے حرمین ایکسپریس ٹرین پروجیکٹ کو مدنظر رکھ کر کور جاری کرچکا ہے۔ 100سعودی طلباءتربیتی پروگرام کررہے ہیں۔ آئندہ چند ہفتوں میں فارغ ہوجائیں گے اور الحرمین ٹرین چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
 

شیئر: