Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی ایوانوں کے نظام میں 8تبدیلیاں

جدہ ...سعودی وزارت تجارت نے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نظام میں 8 تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلسٹ کمیٹیاں قائم کرنے اور بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے نئی تبدیلیوں کا مسودہ ووٹنگ کیلئے پیش کردیا ہے۔ سعودی ایوانہائے صنعت و کونسل کے چیئرمین سامی العبیدی نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ نئے نظام میں کافی کچھ بہتر ہوگا۔ سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کی کارکردگی منظم ہوگی۔ ارکان کے انتخاب کا طریقہ کار شفاف ہوگا۔
 

شیئر: