Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکو وقت دیں ‎

 خواتین عام طور پر شادی کے بعد اپنے گھر میں اس قدرمصروف ہو جاتی ہیں  کہ ان کے پاس خود اپنے لیے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے .  اپنی ذات کو فراموش کر دینا  صحت اور خوبصورتی دونوں کو متاثر کرتا ہے .  یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ جتنی بھی کوشش کر لیں گھرکے کام کبھی ختم نہیں ہوتے .  ایسے میں اگر آپ کو کہیں جانا پڑ جائے تو پریشان ہونے اور ذہنی دباؤ محسوس کرنے کےبجائے  آرام سے کام نمٹا کر جائیں یا پھر واپس آکر کام مکمل کر لیں .  اسکے علاہ آپ جب کبھی ذہنی دباؤ محسوس کریں تو یو گا سے مستفید ہوں .  یوگا آپ کو ریفریش ہونے میں مدد دے گا  اور ٹینشن سے ریلیف فراہم کرے گا .  کوشش کریں باقاعدگی سے صبح واک کریں  . صبح کی معطر فضا اعصاب پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے .    ہوسکے تو  کبھی کبھار اپنی فیملی کے ساتھ کسی پر فضا  مقام کی سیر  کو نکل جائیں .  اپنے گھر کے ماحول کوپر سکون بنائیں . گھر  سے باہر مختصر اور بامقصد سرگرمیوں میں ضرور  شریک ہوں  . دنیا  سے باخبر رہیں . اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کریں .  مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں  اور یہ  مثبت سوچ اپنی فیملی اور خاص طور پر اپنے بچوں میں ضرور منتقل کریں .  اس سے نہ صرف آپ کو رو حانی اطمینان ملے گا بلکہ   آپ خود کو بڑی سے بڑی مشکل سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار پائیں گی . 
 

شیئر: