Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس اہل کراچی کو خوشخبری سنائیں گے؟

  اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اہل کراچی کو پانی کے حوالے سے 25 دسمبر کو خوشخبری سنائیں گے۔ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی ترسیل اور فراہمی کا معاملہ حل نہیں ہوا تو بڑے مسائل سر اٹھائے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر طے کریں۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتا۔ کراچی کے پانی کے حوالے سے 25 دسمبر کو خوشخبری ملے گی۔عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل سے پورے ملک میں مجوزہ ڈیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔
 

شیئر: