Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول کے سوئمنگ پول میں بچہ ڈوب گیا

جدہ...یہاں پرائمری اسکول کی دوسری جماعت کا مقامی طالب علم ”محمد الحربی“ سوئمنگ کی باقاعدہ کلاس کے تحت سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ اس کے باپ نے اسکول ٹرینر کیخلاف ہنگامہ برپا کردیا۔ باپ کا کہنا ہے کہ ٹرینر کی لاپروائی کی وجہ سے اسکے بچے کی جان گئی۔ میں اسے معاف نہیں کرونگا۔ اس کا بچہ اسکول کے مقررہ پروگرام کے مطابق سوئمنگ پول میں ٹرینر کی نگرانی میں تیراکی سیکھ رہا تھا۔ ایسے عالم میں بچے کا ڈوب جانا ناقابل معافی جرم ہے۔
 

شیئر: