Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

راولپنڈی: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اس دوران 2 جوان شہید اور 2 دیگر زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت منگوچر میں آپریشن جاری تھا۔ جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث شہید اور 2 زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹیں، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی ملے ہیں۔
 

شیئر: