”ہند انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مجرم“
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
نیو یارک: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ذیل میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہند کالے قوانین کی آڑ میںکشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی ادارے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے۔ ہند اپنے کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں ناقابل بیان مظالم ڈھارہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہند اگرکشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کچھ نہیں چھپا رہا توتحقیقاتی کمیشن کی حمایت کرے اور او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں رسائی دے ۔