Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی الیکشن،37نشستوں پر380امیدوار

اسلام آباد... 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 3 80 امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں حتمی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لئے 112 امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں کیلئے 268 امیدوار میدان میں اتریں گے۔زیادہ تر نشستوں کے خالی ہونے کی وجہ 2018 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی ایک سے زائد نشستوں سے کامیابی حاصل کرنا تھی، جس میں خود وزیر اعظم عمران خان شامل ہیں جنہوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ضمنی انتخابات میں بالعموم پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں دلچسپ انتخابی مقابلوں کی امید ہے۔خواجہ سعد رفیق جو لاہور میں این اے 131 سے عمران خان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے تھے اب اسی نشست سے تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: