سعودی قیادت نے اتوار 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر انڈیا کی صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو الگ الگ پیغام بھیجے ہیں۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں انڈین صدر کی اچھی صحت، خوشی، انڈیا کی حکومت و عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں انٹیا کی حکومت اورعوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔