Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے کے دوران 840 باردوی سرنگیں صاف

اب تک چارلاکھ 79 ہزار794 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید 840 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا مسام پروجیکٹ کی ٹیموں نے 800 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،38 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور دو دیسی ساختہ ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 79 ہزار794 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جو بچوں، خواتین، معمر افراد سمیت شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
اس پروجیکٹ کے تحت مقامی ڈی مائنگ انجینیئروں کی تربیت، انہیں جدید ڈیوائسز کی فراہمی کے ساتھ زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

 

شیئر: