Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہن بھائی پرنسپل کی شکایت لیکر سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد .... راولپنڈی کے ایک اسکول میں زیر تعلیم 5 ننھے منے بہن بھائی سپریم کورٹ میں اپنی پرنسپل کے خلاف ا سکول سے نکالنے کی شکایت لیکر اپنے والد کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ بہن بھائیوں میں بڑی چھٹی کلاس کی طالبہ ملائکہ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ا سکول کی پرنسپل کے گھر ٹیوشن پڑھنے جایا کرتے تھے۔ٹیوشن پڑھنے جانا بند کیا تو پرنسپل نے اسکول سے نکال دیا ،ہمیں پڑھائی کا شوق ہے۔اپنے مستقبل کی خاطر اپنے والد رشید کے ہمراہ سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کرنے کیلئے آئے ہیں۔

شیئر: