Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،7گرفتار

ایمسٹرڈیم۔۔۔ ڈچ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔روٹر ڈیم کے پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ایک مقامی دہشت گرد گروہ سے ہے۔ تحقیقات کاروں نے بتایا کہ یہ افراد مشین گنوں، خودکش جیکٹوں اور کار بم حملے سے اپنی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حکام نے البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کیں کہ ان حملہ آوروں کا ہدف کون سے مقامات تھے۔

شیئر: