Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد اور بھائی نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی، انوشکا

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ والد اور بھائی نے ہمیشہ ہر قدم پر میری بہت حوصلہ افزائی کی جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میری فلم سوئی دھاگہ کی خوبصورتی یہ ہے کہ میرا کردار ایک ایسے پس منظر سے تعلق رکھتا ہے جہاں تعلیم کا تصور نہیں ہوتا اور نہ ہی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس سب کے باوجود وہ ذہین اور روشن خیالات رکھتی ہے اور فیملی کو مشکلات سے نکالنے کےلئے مدد کرتی ہے جس میں اس کا شوہر ساتھ دیتا ہے اور اس کا حوصلہ بڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کسی کو اور خاص طور پر عورت کو گھر میں مرد حضرات کے تعاون اور حوصلے کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ میرے معاملے میں میرے والد اور بھائی نے ہر قدم پر بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی جس پر ان کی شکرگزار ہوں۔
 
 

شیئر: