فیفا ورلڈ رینکنگ: پاکستان چھلانگ لگا کر 198 ویں نمبر پر آگیا
لاہور: پاکستان فٹبال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کا صلہ مل گیا۔ فیفا کی ورلڈ رینکنگ میں پاکستان 203نمبر کی پوزیشن سے چھلانگ لگا کر198 نمبر پر آگیا ہے۔فیفا کی طرف سے جاری عالمی رینکنگ میں بیلجیم کا 17.29 پوائنٹس کے ساتھ حکمرانی قائم ہے، فرانس 1729.12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برازیل کی ٹیم1657 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اسی طرح کروشیا چوتھے، یوراگوئے پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پرتگال ساتویں، سوئٹزر لینڈ آٹھویں، اسپین نویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے طویل عرصے بعدکامیابی حاصل کی تھی جبکہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپیئن شپ میں قومی فٹبال ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں