Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ کویت کامیاب رہا، کویتی وزارت خارجہ

کویت:کویتی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کویت انتہائی کامیاب اور تسلی بخش رہا۔ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں دورے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد معلومات عام کی جارہی ہیں جس پر افسوس ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دورے کے نتائج اطمینان بخش تھے۔ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مستحکم ہیں۔ غلط معلومات پھیلانے والے خلیجی بھائیوں میں رخنہ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔دورے کے دوران انتہائی برادرانہ ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ اور جی سی سی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: