Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگز کپ سیپاک ٹاکرا: ورلڈ چیمپیئن شپ تھائی لینڈ نے جیت لی

بینکاک: تھائی لینڈ نے ملائیشیا کو شکست دیکرکنگز کپ سیپاک ٹاکرا ورلڈ چیمپیئن شپ کا پریمیئر مینز ٹیم ایونٹ ٹائٹل جیت لیا جبکہ ویمنز مقابلوں کے فائنل میں تھائی لینڈ نے ویتنام کو ہرایا۔ فلپائن اور کوریا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے بھی اس چیمپیئن شپ میں شرکت کی ۔چیمپیئن شپ کی مینز ٹیم ڈویژن ون میں ہند کی ٹیم چیمپیئن قرار پائی جبکہ فرانس کی ٹیم نے دوسری ، سوئٹزر لینڈ اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کا پریمیئر مینز ٹیم ایونٹ یکطرفہ رہا، جس میں میزبان تھائی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی تھائی لینڈ کے چیف آف نیول اسٹاف تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے یہاں آکر ہمیں عزت بخشی ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: