Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت

کراچی:  نیب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو علاج کی غرض سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت میں متعلقہ سرجن کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں اور انہیں علاج کی اشد ضرورت ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 2 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -بارش کا امکان نہیں‘ کراچی میں گرمی بڑھے گی
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: