Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی وزیر داخلہ کا استعفیٰ مسترد

پیرس۔۔۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیرار کولمب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا مگرصدر میکروں نے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر میکروں نے وزیر داخلہ کے خدشات دور کرنے کے لیے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے جب سے ’لیون‘ بلدیہ کے میئر کے لیے خود کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے وہ حملوں کی زد میں ہیں۔ صدر نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی عوام کی سلامتی کی ضمانت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ کولمب نے 18 ستمبر کو وزارت داخلہ کے منصب سے استعفیٰ دینے اور سنہ 2020ء میں لیون بلدیہ کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعض حلقوں کی طرف سے انہیں فورا استعفیٰ دینے پر زور دیا جا رہا تھا۔

شیئر: