Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شاہراہوں کی نگرانی کے لیے جدید ترین ڈرونز

ڈرونز 6 ہزارمیٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے ہائی ویزے اتھارٹی کو جدید ترین ڈرونز مہیا کیے ہیں۔ شاہراہوں کی نگرانی کےلیے ڈرونز مفید ثابت ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق ہائی ویزے اتھارٹی کو فراہم کیے جانے والے ڈرونز 6 ہزارمیٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتے ہیں جبکہ ان کا انجن انتہائی طاقتور ہے جو بجلی سے چلتا ہے۔
ہائی ویزے سپیشل پولیس فورسز سے کرنل عادل المطیری نے بتایا’ جدید ترین ڈرونز میں انتہائی حساس راڈار سسٹم اور کیمرے نصب ہیں۔‘
ڈرونز کو لینڈنگ کے لیے راڈار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی وجہ سے ڈرونز کو لینڈ کرانا انتہائی آسان ہوتا ہے اور وہ ٹکرائے بغیر بحفاظت اتر جاتا ہے۔
ڈرون میں نصب کیمرے 30 ایکس زوم کے حامل ہیں جن سے 50 کلو میٹر دوری سے بھی اشیا کو واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: