Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان اسٹبلشمنٹ سے دوستی کیلئے تیار؟

نوشہرہ ...جے یو آئی ( ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان مذاکرات سے مسائل حل کریں۔افغان حکومت کی جانب سے سرحد کے ساتھ آباد علاقے کو قبائلستان قرار دینا پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔افغان حکومت کی جانب سے قبائلی عوام کے لئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا وزارت داخلہ نوٹس لے ۔امریکہ دنیا میں نئی جغرافیائی تقسیم چاہتی ہے۔اسلامی دنیا میں اکھاڑ پچھاڑ ایجنڈے کے تحت ہو رہی ہے۔ پاکستان سخت دور سے گزر رہا ہے۔طفیلیوں کی حکومت کتنے دنوں چلے گی؟،حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی نہ ہونے سے پاکستان بدترین بحران سے دوچار ہوگیا۔ملک کی اسٹبلشمنٹ سے گلہ ہے اگر ہم سے دوستی چاہتے ہیں تو رویہ تبدیل کرے۔ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاجارہاہے۔ خیبرپختونخوا کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام نے نہیں لائے جو قوتیں لائی ہیں انہیں اس کا جلد احساس ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ کفایت شاری کے نام پر نیلام گھر کھول دیاگیا۔وزیر اعظم ہاوس میں بچت لیکن بنی گالہ کا سفر ہیلی کاپٹرمیں۔انہوںنے کہا کہ جے یو آئی ف اپنی بھر پور تنظیم سازی کرکے نئی صف بندی کررہی ہے ۔سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
 

شیئر: