Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3شہروں میں 9295مکان زیر تکمیل

ریاض ... وزارت آباد کاری نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 3شہروں میں9295مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں، زیر تکمیل ہیں۔ یہ کام نجی اداروں کے تعاون اور اشتراک سے انجام دیا جارہا ہے۔ رابغ، طائف اور جیزا ن میں بنگلے، مکانات اور ٹاﺅن ہاﺅس پر کام ہورہا ہے۔ طائف میں 60لاکھ سے زیادہ رقبے پر ”الورود “ شہر بسایاجارہا ہے جہاں 250مربع میٹر سے لیکر زیادہ بڑے پلاٹس پر 4775بنگلے بھی بنائے جارہے ہیں۔ انکی ابتدائی قیمتیں 499ہزار ریال مقرر کی گئی ہیں۔ الورود محلے میں اسکول، پارک، سبزہ زار ، مساجد اور تجارتی مراکز بھی ہونگے۔
 

شیئر: