Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول بسوں پر پابندیاں

ریاض .... سعودی وزارت تعلیم نے اسکول بسوں میں طلباءو طالبات کی سلامتی کیلئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔ وزارت نے ڈرائیوروں کو حکم دیا ہے کہ وہ بس کو مقررہ اسٹینڈ پر پارک کرنے سے قبل اس کا معائنہ کریں اور یہ تختی لگائیں ”بس طلباءاور طالبات سے خالی“ ہے۔ یہ پابندی گزشتہ دنوں بعض بچوں کے بس میں سوتے رہنے اور موت واقع ہونے کے واقعات کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔
 

شیئر: