Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سواتی سیموال نے بھی کنگناکی فلم چھوڑ دی

معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا : جھانسی کی رانی‘ کو سونو سود کے بعد ایک اور اداکارہ سواتی سیموال نے بھی خیر باد کہہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سواتی سیموال کا فلم چھوڑنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے یہ پروجیکٹ چھوڑ دیا ہے۔ درحقیقت میں ابتداءہی سے اس پروجیکٹ سے متعلق کشمکش میں مبتلا تھی اور اب مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت یہ پروجیکٹ میرے مستقبل کے لئے کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم میکرز سے ملاقات کے بعد احساس ہوا کہ یہ ہمارے لئے اب اہم نہیں کیونکہ اب یہ فلم ویسی نہیں رہی جو ہمیں سائن کرنے سے قبل بتائی گئی تھی۔ ہماری ٹیم نے باہمی رضامندی سے فلم چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اداکار سونو سود نے کہا تھا کہ کنگنا کا فلم میں عمل دخل، دیگر کاموں میں من مانیاں اور فلم کی تاریخ میں ردو بدل کی وجہ سے انہوں نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

شیئر: