Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب گیس سے چلے گی دہلی میٹرو!

نئی دہلی۔۔۔۔امسال دسمبر تک دہلی میٹروکیلئے 60فیصد سَور گیس کا استعمال شروع ہوجائیگا(اس گیس میں سلفر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے)۔ریوا میں بجلی وگیس پلانٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے جہاں سے میٹروکو گیس فراہم کی جائیگی۔ ڈی ایم آر سی نے سَورگیس کے استعمال کا تجربہ کرنے کے بعد گیس سے میٹرو ٹرین چلانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ واضح ہو کہ میٹرو فی الوقت بجلی سے چل رہی ہے۔ اس پر سالانہ ایک ہزار ملین یونٹ بجلی خرچ ہورہی ہے۔ریوا پلانٹ سے دہلی میٹرو کو سالانہ 60فیصد گیس دستیاب ہوگی۔نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا میٹرو لائن کے تمام اسٹیشن بجلی کے بجائے سَور گیس سے روشن ہونگے۔نومبر کے آخر تک ایکوا لائن میٹرو شروع ہونے کی امید ہے۔ اس سے قبل تمام اسٹیشن اور مراکز میں 10میگا واٹ پر مشتمل سَور گیس پلانٹ نصب کیا جائیگا۔میٹرو انتظامیہ کو ریوا پلانٹ میں 3روپے30پیسے فی یونٹ بجلی فراہم ہوگی جبکہ انہیں بجلی 5روپے 45پیسے فی یونٹ مل رہی ہے۔اس سے دہلی میٹرو کو 50پیسے سے ایک روپے فی یونٹ فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -گوایئر کی خصوصی پیشکش،صرف 999 روپئے میں فضائی سفر

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: