Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ:جیل میں پولیس کا چھاپہ ، قیدی نے موبائل نگل لیا

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کے دارالخلافہ کولکتہ کی پریزیڈنسی جیل میں عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب خصوصی پولیس ٹیم نے جیل میں چھاپہ مارکر تفتیشی کارروائی شروع کی ۔ اس دوران ایک قیدی رام چندر باگپا نے اپنا موبائل فون نگل لیا۔ پیٹ میں شدید تکلیف کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں قیدتھا۔ پولیس چھاپے کے وقت رام چندر ایک گوشے میں چھپ کر موبائل پر باتیں کررہا تھا۔ پولیس اہلکاروں کو اپنی جانب آتے دیکھ کر موبائل فون نگل لیا۔اسے فوراً ایم آر بانگور اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے الٹی کے ذریعے موبائل باہر نکلوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالت بگڑنے پر آپریشن کرکے نکالا جائیگا۔اسپتال کے سینیئر ڈاکٹروں نے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم موبائل نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہرہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیراعظم مودی کیلئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: