Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجاوزات ہٹا کر کراچی کے تمام پارکس فوری بحال کرنے کی ہدایت

کراچی:  سندھ کے چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ نے کراچی شہر کے تمام پارکس سے تجاوزات ختم کرکے تفریحی مقام کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی صالح احمد فاروقی، سیکرٹری ثقافت اکبر لغاری ، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے ، ڈائریکٹر پارکس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری سندھ نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ 3 روز میں شہر کے پارکس کی رپورٹ فراہم کریں اور شہر کے تمام پارکس سے تجاوزات ختم کر کے پارکس کو بحال کیا جائے گا۔ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم سی، کے ڈی اے ، کنٹونمنٹ بورڈ اور مختلف سوسائٹیوں کے پارکس کی جیو ٹیک کرائی جائے گی،شہر کے پارکس کی بحالی کے لیے میگا منصوبہ بنایا جائے گا جس میں صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت سے بھی مدد لی جائے گی۔

شیئر: