کویت ایئرپورٹ پر مسافروں کے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
کویت: کویت ایئرپورٹ پر مسافروں سے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا۔ کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے فیصلہ کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ کے تمام مسافروں کا ڈیٹا بیس جمع کرنے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے عالمی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ مسافروں سے قرنیہ کا عکس لینے اور ڈیٹا بیس جمع کرنے کے لئے ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت دی جائے گی۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں