نیو یارک ۔۔۔مقبوضہ فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار دیتے ہوئے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے جاری قتل عام کو انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و وقار کے منافی قرار دیا ۔مائیکل لینک نے کہا کہ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کیلئے خطرہ شمار نہیں ہوتے پھر بھی اسرائیل کے فوجی فلسطینی مظاہرین کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل، جنیوا سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔