واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کی ریاست جنوبی کیروولینا میں یرغمال بنائے گئے بچوں کو چھڑانے گئے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہو گئے۔فلورنس کائونٹی کے شیرف کینیبونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو ایک گھر میںیرغمال بنانے کے بارے میںانہیں ٹیلیفون پر اطلاع دی گئی۔جیسے ہی پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور6 اہلکار زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے کی مزاحمت کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔یرغمال بنائے گئے بچے اس کارروائی کے دوران محفوظ رہے تاہم انہوں نے ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔