اسکاٹ لینڈ مختلف شکایات کے بعدپراؤن کریکرز پر پابندی لگادیگا
لندن....اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے اب ہوٹلوں ، ریستورانوں وغیرہ کی ٹیک اوے سروسز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت کو ان دکانوںاور ریستورانوں وغیرہ سے خریداری کرنے والے بے شمار لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی شکایات ملنے لگی تھیں جن کا کہناتھا کہ گاہکوں کو جھینگے سے بنے کریکر اور چھوٹے کوفتے مفت دیئے جاتے ہیں مگر اصل چیز جو گاہک خریدتا ہے وہ بالکل غیر معیاری اور ناقص قسم کی ہوتی ہے۔ یہ لوگ ان چیزوںمیں حد سے زیادہ تیل، چربی اور واہیات قسم کی چیزیں بھر دیتے ہیں جس سے ملک میں مٹاپا پھیلتا ہے اور لوگوں کی صحت خراب ہوتی ہے۔ اب ایسا کرنے والی کمپنیوں اور ریستوران وغیرہ کو پکڑے جانے پر پہلی بار ایک مخصوص جرمانہ اداکرنا ہوگا۔ اسکاٹ لینڈمیں حکومت مخالف پارٹیوں نے اس خبر میں بھی سیاست کا پہلو ڈھونڈ نکا لا ہے او رکہا ہے کہ حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ پابندیا ں لگا رہی ہے اس سے لوگوں کا مٹاپا کم نہیں ہوگا۔اس سے اب د یگر ٹیک اوے چیزیں بھی اسکی زد میں آئیں گی۔